ایران کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ، امریکہ کا سخت ردعمل سامنے آگیا

تہران(اے بی این نیوز) عالمی او ر امریکی مخالفت کے باوجود ایران نے 2 ہزار کلو میٹر تک مار کرنیوالے بیلسٹک میزائل ’’ خیبر ‘‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا،بلیسٹک میزائل پندرہ سو کلوگرام وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ ایرانی اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ بلیسٹک میزائل اسرائیل اور امریکی ٹھکانوں کو بھرپور انداز میں تباہ کرسکتا ہے ۔ ایرانی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ خطے میں استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں دوسری جانب امریکہ نے ایرانی تجربے کیخلاف سخت ردعمل دیتے ہوئے ترجمان امریکی دفتر خارجہ نے کہا کہ ایران کا بیلسٹک میزائل عالمی امن و سلامتی کیلئے حقیقی خطرہ ہے، فرانس نے بھی ایرانی میزائل تجربہ اقوام متحدہ کی قرارداد کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی اقدام سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی کھلی خلاف ورزی ہے