ملکی صورتحال صدر کیخلاف کارروائی کرنے کی متحمل نہیں ، گورنر خیبرپختونخوا

پشاور(نیوز ڈیسک) گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا کہ ملکی صورتحال صدر کے خلاف کارروائی کرنے کی متحمل نہیں ہے،میں صدر اور الیکشن کمیشن کو ایک میز پر بیٹھا کر الیکشن پر مشاورت کرنا چاہتا تھا لیکن کامیاب نہیں ہوا لیکن اب بھی آخری دم تک کوشش ہوگی کہ پرامن، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کراؤں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا کہ نگراں صوبائی حکومت نے مشاورت کے بعد مجھے ایک خط بھیجا اور میں نے نگراں صوبائی حکومت کے تحفظات سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا کیونکہ الیکشن کمیشن کو رائے دینا میرا اور نگران صوبائی حکومت کا حق ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے تاریخ بھی دینی ہے اور تمام ذمہ داری بھی پوری کرنی ہے۔