آج یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے،سیکیورٹی کے سخت انتظامات

لاہور (نیوزڈیسک) حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی عظیم قربانیوں کی یاد آج یوم عاشور ،10 محرم الحرام مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ملک بھر میں مجالس و عزا کا سلسلہ جاری، لاہور میں 10 محرم کا مرکزی جلوس نثار حویلی سے برآمد ہواجس میں ہزاروں عزادار شریک ہوئے یہ جلوس لاہور کے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا مغرب کے بعد امام بارگاہ گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوجائے گا ، 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں،جلوس کے راستوں میں چھتوں پر تربیت یافتہ سنائپر ز تعینات کیے گئے ہیں،اس کے علاوہ 400 کے قریب سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے ،اس حوالے سے پنجاب پولیس نے 3 خصوصی آپریشن روم بھی قائم کیے گئے ہیں جبکہ 11 ہزار سے زائد پولیس اہلکار و افسران سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے ۔ مرکزی جلوس کے داخلی راستو ں پر شامل ہونے والوں کی تلاشی کی جائے گی جبکہ سکینر گیٹس بھی لگائے گئے ہیں جبکہ کراچی سے یو عاشورہ کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان پر اختتام پذیر ہو جائے ہوگا ۔