وفاقی دارالحکومت سے جان بچانے والی ادویات غائب

اسلام آباد (  اے بی این نیوز )وفاقی دارالحکومت سے جان بچانے والی ادویات غائب ہو گئیں،فیڈرل ڈرگ بورڈ کے سیکرٹری کا ڈریپ کے نام مراسلہ ارسال کیا جس میں کہا گیا کہ ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ،سیکرٹری ڈرگ بورڈ سردار شبیر نے بتیا کہ اسلام آباد کے میڈیکل سٹورز سے 131 ادویات غائب ہیں جان بچانے والی ادویات میں دل کے امراض کی ادویات بھی غائب ہیںبلڈ پریشر شوگر نفسیاتی امراض کی ادویات بھی ناپید ہیںگائنی کی ادویاتاور ایم آر آئی سی ٹی سکین کے انجیکشن بھی غائب ہیںپھیڑوں اور موذی امراض کی ادویات بھی ناپید ہیں۔