کراچی (اے بی این نیوز) ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹ میں نئی قیمتیں سامنے آگئی ہیں۔
مارکیٹ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونا 3 ہزار 700 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 58 ہزار 236 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 172 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 92 ہزار 863 روپے کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس سونا 37 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 358 ڈالر پر آگیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ہوئی۔ فی تولہ چاندی 186 روپے سستی ہوکر 6 ہزار 800 روپے کی ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 160 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 829 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی 1.86 ڈالر کمی کے بعد 63.21 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی۔
واضح رہے کہ قیمتی دھاتوں کی مقامی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں نرخوں اور روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ سے بھی متاثر ہوتی ہیں۔
مزید پڑھیں:پی ایم ایس امیدواروں کے لیے بڑی خوشخبری، عمر کی حد میں مزید رعایت















