اہم خبریں

پی ایم ایس امیدواروں کے لیے بڑی خوشخبری، عمر کی حد میں مزید رعایت

پی ایم ایس امیدواروں کے لیے بڑی خوشخبری، عمر کی حد میں مزید رعایت

لاہور (اے بی این نیوز) پنجاب حکومت نے پی ایم ایس امتحان کے امیدواروں کے لیے عمر کی حد میں 2 سال کی اضافی رعایت دے دی ہے، جس کے بعد اب زیادہ سے زیادہ 32 سال کی عمر تک امیدوار پی ایم ایس امتحان میں حصہ لے سکیں گے۔

سیکرٹری ریگولیشن کی جانب سے عمر میں رعایت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ خصوصی رعایت 2026 اور 2027 کے پی ایم ایس امتحانات کے لیے دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ امیدوار دو سال کی عمر میں رعایت صرف ایک مرتبہ حاصل کرسکے گا، جبکہ اس رعایت کا اطلاق یکم جنوری 2026 سے 31 دسمبر 2027 تک ہوگا۔

حکومت پنجاب کے مطابق عمر میں رعایت کا اطلاق سال 2026-27 میں ہونے والی پی ایم ایس (بی ایس-17) بھرتی پر ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ اضافی عمر کی رعایت صرف پی ایم ایس (بی ایس-17) کی بھرتی کے لیے ہے اور اس کا اطلاق ہر سرکاری ملازمت پر نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں‌:بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع

متعلقہ خبریں