اہم خبریں

بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع

بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع

کراچی (اے بی این نیوز) بھارت کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے، جس کے بعد بھارتی طیاروں پر پابندی 24 ستمبر تک برقرار رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کردیا ہے۔

نوٹم کے مطابق بھارت میں رجسٹرڈ تمام ایئرلائنز، لیز پر حاصل کیے گئے طیاروں، جبکہ بھارتی شہریوں کی ملکیت یا ان کے زیرِ انتظام چلنے والے کمرشل اور فوجی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود میں داخلے کی پابندی برقرار رہے گی۔

نئے نوٹم کے مطابق یہ پابندی پاکستانی وقت کے مطابق 24 ستمبر 2026 کی صبح 4 بج کر 59 منٹ تک نافذ رہے گی۔

واضح رہے کہ بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کا سلسلہ 23 اپریل 2025 سے جاری ہے اور تازہ توسیع کے لیے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے 16واں نوٹم جاری کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی، وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

متعلقہ خبریں