اہم خبریں

بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی، وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی، وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی حکومت نے بانی پی‌ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنے کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کر دی۔

نظرثانی درخواست گزار چیف کمشنر اسلام آباد نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے ذریعے دائر کی تھی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 18 اگست کو عبوری حکم جاری کیا، عبوری حکم میں بانی پی ٹی آئی کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی۔ عدالت کا حکم سماعت کے دائرہ اختیار سے باہر ہے اور اس کا جائزہ لیا جانا چاہیے۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے بانی پی‌ٹی آئی کو نجی ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ سناتے ہوئے معاملے پر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف عدالتی فیصلے کی پاسداری کرے گی اور بانی پی‌ٹی آئی کی سیاست کے معاملے پر کوئی سیاست نہیں کھیلی جائے گی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے عندیہ دیا تھا کہ وفاقی حکومت نے بانی پی‌ٹی آئی کو نجی ہسپتال منتقل کرنے کے عدالتی فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پی ٹی آئی بانی کا سرکاری ہسپتال میں طبی معائنہ کرایا جاسکے۔
مزید پڑھیں‌:بڑی خبر، پی ٹی آئی رہنماؤں کی اسپیکر قومی اسمبلی سے اہم ملاقات

متعلقہ خبریں