اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی امور پر مشاورت کی گئی۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں اسد قیصر، جنید اکبر اور دیگر موجود تھے، سابق سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر بھی اسپیکر چیمبر پہنچے، اسپیکر چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔
اسد عمر نے کہا کہ خدا نہ کرے یہ سیاسی عمل کسی اچھی چیز کا پیش خیمہ ہو، فی الحال یہ صحت کا معاملہ ہے اور ہمیں اسی پر توجہ دینی چاہیے۔
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کے لیے سپیکر سے ملاقات کر رہے ہیں، ہم سپیکر سے کہیں گے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ بلا جھجک تسلیم کریں، کچھ بانی کی صحت پر بات کریں گے تو کچھ سپریم کورٹ کے فیصلے پر بات کریں گے۔
مزید پڑھیں:پی سی بی کا بڑا فیصلہ، پاکستان میں نئی کرکٹ سیریز کا اعلان















