لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کا اعلان کر دیا گیا۔ سہ فریقی ون ڈے سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی سی) کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 9، 11 اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
انگلینڈ پاکستان میں ایک روزہ بین الاقوامی سہ فریقی سیریز میں شرکت کرے گا۔ سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ شامل ہوں گے جو 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔
سری لنکا 4 سے 6 نومبر تک اسلام آباد میں تین روزہ میچ کھیلے گا، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا حصہ ہو گی۔
پہلا ٹیسٹ 9 سے 13 نومبر تک راولپنڈی اور دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں:یوٹیوبر رجب بٹ کی فلمی دنیا میں انٹری ،ہیروئن کون ہوگی؟















