اہم خبریں

جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش،نشیبی علاقے زیر آب

راولپنڈی ،اسلام آباد(اے بی این نیوز)راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے، نالہ لئی کٹاریاں میں پانی کی سطح 20 فٹ تک پہنچ گئی۔

ایم ڈی واسا کے مطابق نالہ لئی کے اطراف خطرے کے سائرن بجا دئیے گئے، نالہ لئی میں گوالمنڈی پل پر پانی کی سطح 17 فٹ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نالہ لئی کے کناروں پر بسنے والوں کو فوری علاقے خالی کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

بارش کے سبب پیرودھائی کا علاقہ زیر آب آگیا، گجرات اور سیالکوٹ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کے چھٹے اسپیل کا الرٹ جاری کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں : آج بروز پیر 17 اگست سونے کی تازہ ترین قیمت

متعلقہ خبریں