یہ بجٹ پائیدار نہیں، سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ جس طرح حکومت ٹیکس بڑھا رہی ہے اور صوبوں کو پیسے دے رہی ہے، یہ بجٹ پائیدار نہیں۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس سال کا بڑا خرچ سیلاب کی وجہ سے آیا تھا۔انہوںنے کہا کہ سول گورنمنٹ میں آدھے سے زیادہ اخراجات تنخواہوں کے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم بڑھانے کی ضرورت ہے۔ایم این ایز کے فنڈز میں کٹوتی کرسکتے ہیں۔