کراچی (اے بی این نیوز)پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد معمولی اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 300 روپے مہنگا ہو کر427736 روپے کاہوگیا،دس گرام سونے کی قیمت 257 روپے بڑھکر 366714 روپے ہوگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 12 روپے کم ہوکر 6297 روپےہوگئی،دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 3 ڈالرمہنگا ہوکر فی اونس سونا 4053 ڈالر کا ہو گیا۔
مزید پڑھیں: آزادکشمیر انتخابات،27 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان،پہلے مرحلے کی پولنگ ہوگی















