اہم خبریں

پاکستان کے لیے خطرہ بننے والوں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا،فیلڈ مارشل

راولپنڈی (اے بی این نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے عناصر بلوچستان کا امن خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں دیرپا امن قائم ہوگا۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخرج اور فتنہ الہندستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا۔
پاکستان کے لیے خطرہ بننے والوں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے عناصر بلوچستان کے امن کو تہہ و بالا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مسلح افواج عوام کے تعاون سے دشمن کے تمام مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر، قدرتی وسائل سے مالا مال اور محب وطن لوگوں کی سرزمین ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے عوامی فلاح و بہبود پر مبنی منصوبے نافذ کر رہی ہیں۔ قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کاوشیں پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں‌:وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ‌خیال

متعلقہ خبریں