اہم خبریں

پاکستان کی پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا مکمل شیڈول جاری

پاکستان کی پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا مکمل شیڈول جاری

لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلنے اگلے سال انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔

ون ڈے سیریز 15 مئی سے 26 مئی 2027 کے درمیان کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ ہفتہ 15 مئی کو ساؤتھمپٹن ​​میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا دوسرا ون ڈے 19 مئی کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا میچ 21 مئی کو لیڈز میں کھیلا جائے گا۔

چوتھا اور پانچواں ون ڈے بالترتیب 23 مئی کو چیسٹر لی سٹریٹ اور 26 مئی کو کارڈف میں شیڈول ہے۔


پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت ویسٹ انڈیز کے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دورے پر ہے جب کہ وہ 19 اگست سے 13 ستمبر کے درمیان کھیلی جانے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے اگلے ماہ انگلینڈ کا دورہ بھی کرے گی۔

مئی 2027 میں ہونے والی یہ پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کو آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کی تیاریوں کے لحاظ سے دونوں ٹیموں کے لیے بہت اہم سمجھا جا رہا ہے۔

یہ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ 4 اکتوبر سے 21 نومبر تک جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی کی موجودہ ون ڈے ٹیم رینکنگ میں پاکستانی ٹیم اس وقت پانچویں نمبر پر ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم ساتویں نمبر پر ہے۔

پاکستان نے آخری بار 2021 میں ون ڈے سیریز کے لیے انگلینڈ کا دورہ کیا تھا۔ بابر اعظم اس تین میچوں کی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے، انہوں نے تین میچوں میں مجموعی طور پر 177 رنز بنائے، جس میں تیسرے ون ڈے میں ان کی 158 رنز کی شاندار اننگز بھی شامل تھی۔
مزید پڑھیں‌:پی ٹی آئی کا وفاقی حکومت سے اہم مطالبہ سامنے آگیا

متعلقہ خبریں