اہم خبریں

پیٹرول پر108 روپے 67 پیسے،ڈیزل پر96 روپے 86 پیسے ٹیکسز اور مارجنز وصول

اسلام آباد(اے بی این نیوز) عالمی منڈی میں امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث خام تیل اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، جبکہ پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مقامی ٹیکسز اور مارجنز کا بڑا حصہ شامل ہے۔

قومی چینل کے مطابق دستیاب دستاویزات کے مطابق فی لٹر پٹرول پر مجموعی طور پر 108 روپے 67 پیسے مقامی ٹیکسز اور مارجنز عائد ہیں، جبکہ فی لٹر ڈیزل پر 96 روپے 86 پیسے کے مقامی ٹیکسز اور مارجنز وصول کیے جا رہے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق پٹرول پر 80 روپے فی لٹر پٹرولیم لیوی اور 5 روپے کلائمیٹ لیوی عائد ہے، اس کے علاوہ 7 روپے 16 پیسے فی لٹر فریٹ ریٹ، 7 روپے 87 پیسے او ایم سی کا مارجن اور 8 روپے 64 پیسے ڈیلرز مارجن شامل ہے۔

اسی طرح ڈیزل پر 70 روپے 82 پیسے پٹرولیم لیوی اور 5 روپے کلائمیٹ لیوی وصول کی جا رہی ہے، جبکہ 4 روپے 53 پیسے فی لٹر فریٹ ریٹ، 7 روپے 87 پیسے او ایم سی مارجن اور 8 روپے 64 پیسے ڈیلرز مارجن بھی قیمت کا حصہ ہیں۔
مزیدپڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد کمی کا رجحان

متعلقہ خبریں