اہم خبریں

پیٹرولیم قیمتوں‌میں نئے اضافہ کا اعلان

پیٹرولیم قیمتوں میں نئے اضافے کا اعلان،عوام کے لیے اہم اپڈیٹ

اسلام آباد( اے بی این نیوز) وفاقی حکومت نے 24 جولائی 2026 کے لیے پیٹرول کے نئے نرخوں کا اعلان کردیا، نئے نرخوں کا اطلاق صرف 24 جولائی سے ہوگا۔

پیٹرول کے نئے نرخوں کا اعلان حکومت کی روزانہ پیٹرول کے اعلان کی نئی پالیسی کے مطابق کیا گیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں بھی 3.62 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378.66 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نظرثانی شدہ قیمتیں حکومت کے اعلان کے مطابق نافذ العمل ہوں گی اور ان کا اطلاق پورے ملک میں ہوگا۔
افسوسناک سانحہ،فیری حادثے میں درجنوں افراد جان کی بازی ہار گئے

متعلقہ خبریں