اسے اپنی غلطی کا احساس ہو گیا ہے، متاثرہ شخص نے بی جے پی رہنما کو معاف کر دیا

نئی دہلی(نیوزڈیسک)مدھیا پردیش کی حکمراں جماعت، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مقامی رہنما پرویش شکلا کی جانب سے کی گئی غلیظ حرکت کا نشانہ بننے والے شخص نے سیاسی رہنما کو معاف کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مدھیہ پردیش میں حکومتی رہنما کے انسانیت سوز سلوک کا نشانہ بننے والے 36 سالہ متاثرہ شخص دشمت راوت نے سیاسی رہنما کو معاف کر دیا ہے۔ قبائلی شخص دشمت راوت نے ملزم پرویش شکلا کو معاف کرتے ہوئے حکومت سے اُن کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا ۔دشمت راوت کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پرویش شکلا کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا ہے لہٰذا اب اُنہیں رہا کر دیا جائے۔یاد رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما، پرویش شکلا کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب اُن کی ایک مذہبی اقلیت سے تعلق رکھنے والے شخص پر پیشاب کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔