رنگین چاول اور اسپاگیٹی۔۔۔۔۔۔۔۔

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )رنگین چاول اور اسپاگیٹی بڑے مزیدار ڈش ہو تی ہے ،آپ میٹھا زرد رنگ ایک چٹکی ،گوشت کلو گرام(ابال لیں) ،میٹھا سرخ رنگ ایک چٹکی ،مکھن دو کھانے کے چمچے ،لہسن ایک چائے کا چمچہ(پسا ہوا) ،ٹماٹر کا رس پیالی،ادرک چائے کا چمچہ(پسا ہوا) ،اسپاگیٹی ایک پیالی(ابال لیں) ،چاول دو پیالی ،کالی مرچ چائے کا چمچہ(ثابت) ،لونگ دو عدد لے لیں ۔ یہ تمام چیزیں لینے کے بعد
گوشت ابال کر چھوٹی چھوٹی چوکور بوٹیاں کر لیں۔ مکھن گرم کر یں۔ اس میں لہسن، ادرک ، لونگ اور کالی مرچ اور ٹماٹر کا رس ڈال کر گوشت ڈال دیں۔ آنچ ہلکی رکھیں۔ ایک پیالی چاول زرد رنگ ڈال کر ابال لیں۔ ایک پیالی چاول سرخ رنگ ڈال کر ابال کر لیں۔ چاولوں کی ڈش میں ایک طرف سرخ چاول رکھیں۔ دوسری طرف زرد چاول اور تیسری طرف اسپاگیٹی رکھیں۔ اوپر سے گوشت ڈال دیں۔ ہر ے دھنیے کے پتوں سے سجائیں۔ کسی بھی سوس کے ساتھ پیش کر سکتی ہیں۔ مہمان آپ کے گرویدہ ہو جائیں گے۔