شاہی شامی کباب

شامی کباب بنانے کے لیے اجزاء

لال مرچ ۔۔۔5 عدد ثابت
نمک ۔۔۔حسب ضرورت
ادرک ۔۔۔3 چائے کا چمچ
لہسن کے جوئے ۔۔۔ 4 عدد
قیمہ ۔۔۔ آدھا کلو
چنے کی دال ۔۔۔سات کھانے کے چمچ
زیرہ ۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ
سونف ۔۔۔آدھا چائے کا چمچ
چھوٹی الائچی ۔۔۔3 عدد
ہری مرچ ۔۔۔3 عدد
گرم مصالحہ ۔۔۔2 چائے کا چمچ
تیل ۔۔۔ آدھا کپ فرائی کرنے کے لیے
انڈا ۔۔۔1 عدد
ہرا دھنیا ۔۔۔ 2 کھانے کے چمچ
پودینہ ۔۔۔1کھانے کے چمچ
شاہی شامی کباب بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے ایک برتن میں قیمہ، چنے کی دال جس کو گھنٹے بھر کے لیے بھگو کے رکھا تھا دھو کر علیحدہ کر لیں پھر چنے کی دال کو قیمے ، زیرہ ، سونف ، ثابت دھنیا ، چھوٹی الائچی ، ثابت لال مرچ ، نمک ، ادرک اور لہسن کے جوئے3 گلاس پانی کے ساتھ آدھا گھنٹہ اُبالیں ، جب پانی اچھی طرح خشک ہو جائے سب چیز یں گل جائیں تو انہیں ٹھنڈا کر لیں ،اب اس میں انڈا ، ہرا دھنیا ، پودینہ ، ہری مرچ اور گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں پھر اچھی طرح میش کر کے ان کی چھوٹی چھوٹی ٹکیاں بنا لیں ، یہ سب کرنے کے بعد آپ نے میں آئل ڈالنا ہے ، کباب فرائی کر یں جب ان کا رنگ گولڈن براون ہونا شروع ہو جائے انہیں نکال لیں ۔ اب باری ہے پیش کرے کی اس کو سلاد کے ساتھ پودینے اور املی کی چٹنی کے ساتھ پیش کیا جاسکتا ہے ۔