رمضان المبارک میں سحر اور افطار میں کون کون سی غذا ئیں کھانا چاہئیں

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )چند روز کے بعد ہی پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان المبارک کی آمد آمد ہے، اس دوران ہر گھر میں سحر و افطار کے دوران کیا پکائیں اور کیا نہ پکائیں ، اس حوالے سے ہم آپ کو ای متوازن غذا کے پلان کے بارے میں بتاتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کی تندرستی قائم رہے گی، روزہ کشائی کے وقت پہلے پانی پینے اور پھرکھجوریں کھانے سے بلڈ شوگرکو مستحکم کرنے میں مددمل سکتی ہے۔سوپ اس ضمن میں اہم ہے کیونکہ وہ جسم کو روزے کے دوران میں ضائع ہونے والے سیال کو دوبارہ حاصل کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ سوپ لینے سے آنے والے کھانے کے لیے نظام ہاضمہ تیار ہوتا ہے اور صحتمند نظام ہاضمہ کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ جہاں تک بنیادی کھانے کی بات ہے تو افطار کے دسترخوان میں سبزیوں کے علاوہ لحمیات (پروٹین) اور نشاستہ دار (کاربوہائیڈریٹس) غذائیں اس میں شامل ہونا چاہییں۔ ان غذاؤں کے اچھے آپشنزمیں کینو، چنے، دال، پھلیاں، پورا اناج، براؤن پاستا، اوربراؤن چاول شامل ہیں۔ بنیادی کھانے میں لحمیات کو بھی شامل ہونا چاہیے جیسے مچھلی، مرغی کا گوشت،چھوٹا گوشت، دہی، انڈے اور پنیر کو بھی کھانے کا حصہ ہونا چاہیے۔ صحتمند متوازن کھانے کے لیے خشک میوہ جات کی تھوڑی سی مقدار ضروری ہے۔اس کی مثالوں میں زیتون کا تیل اورخشک میوہ جات شامل ہیں۔سحرکے کھانے میں کمی نہ کی جائے یا خود کو کسی ایک کھانے تک محدود نہ کریں کیونکہ اس سے آپ کے پٹھوں میں کمزوری ہوگی اور پانی کی کمی ہوگی اورایک بار رمضان ختم ہونے کے بعد آپ کا سارا وزن دوبارہ بڑھ جائے گا۔