پاکستانی شہریوں کو قتل کرنے کی سازش ،بھارتی وزیر دفاع کےبیان کی مذمت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان نے بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو قتل کرنے کی سازش کے انکشاف اور بھارتی
مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا میں42 ججوں کے تبادلےکردیئے گئے

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے کہ وہ مزید پاکستانیوں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے 25 جنوری 2024 کو بھارت کی پاکستان میں دراندازی اور ماورائے عدالت قتل کے

ناقابل تردید ثبوت فراہم کیے جو کہ بھارت کی پاکستان میں ماورائے عدالت اور بین الاقوامی قتل عام کی مہم کے واضح ثبوت ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کا زیادہ شہریوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ واضح اعتراف جرم ہے، عالمی برادری کو

بھارت کو ان گھناؤنے اور غیر قانونی اقدامات کا جوابدہ ٹھہرانا چاہیے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ فروری 2019 میں بھی بھارت کی جانب سے جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا تھا۔ اس اقدام نے بھارت کے فوجی برتری کے کھوکھلے دعوؤں کو

بے نقاب کر دیا تھا۔ بھارتی حکمرانوں نے انتخابی فوائد کے لیے نفرت انگیز بیان بازی کا سہارا لیا۔ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے سے علاقائی امن کو نقصان پہنچ رہا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن کے لیے

اپنے عزم کا اظہار کیا ہے، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ تاریخ پاکستان کے پختہ عزم اور مضبوط دفاعی صلاحیت کی گواہ ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل ایک برطانوی میگزین نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی نے 2020 سے اب تک پاکستان میں 20 شہریوں کو قتل کیا۔