ہردل کی پسند آلو کا پراٹھا

آلو۔1 کپ ابال کر کچلا ہوا
نمک۔ حسب ضرورت
لال مرچ۔آدھا چائے کا چمچ کُٹی ہوئی
ہرا دھنیا۔ 1 کھانے کا چمچ کٹا ہوا
ہری مرچ ۔2عدد کٹی ہوئی
پودینہ یا میتھی۔ حسب ضرورت
گندم کا آٹا۔ 100 گرام
دڑا لال مرچ۔ حسب ضرورت
زیرہ۔ آدھا چائے کا چمچ پھون کر پسا ہوا

بنانے کا طریقہ

گندم کا آٹا اچھی طرح گوندھ کر ڈھنپ کر رکھ لیں تاکہ آٹا پراٹھا پکنے تک اچھی تیار ہو جائے ۔ایک پیالے میں آلو، نمک، لال مرچ، ہرا دھنیا، ہری مرچ اور زیرہ ڈال کر اچھی طرح مِکس کردیں۔اب ڈو کے دو پیڑے بنا کر پانچ انچ کی گولائی میں روٹی بیل لیں۔ایک روٹی پر گھی لگائیں اور اس پر تھوڑا سا خشک آٹا چھڑکیں۔اب اس مکسچر کو اس روٹی میں بھر کر شیلو فرائی کریں یہاں تک کہ لائٹ گولڈن ہوجائیں۔جب پراٹھا اچھی طرح پک جائے تو دہی یا پودینے کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں، ساتھ میں ٹھنڈی ٹھنڈی لسی بھی استعمال کر سکتے ہیں۔