اہم خبریں

بچی کی ٹانگیں جلنے کا معاملہ، والد نے اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی میں قانونی کارراوئی کیلئے درخواست جمع کرا دی

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )اسلام آباد کے نجی اسپتال میں بچی کی ٹانگیں جلنے کا معاملہ کے حوالے سے بچی کے والد نے اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی میں درخواست جمع کرا دی ،نجی ہسپتال اور نرسنگ عملے کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی درخواست جمع کروائی نجی ہسپتال کے ڈاکٹرز اور عملے کی بے انتہا مجرمانہ غفلت نے میری بچی کو معذور کردیا،ہسپتال انتظامیہ نے ان ٹرینڈ عملہ بھرتی کر رکھا ہے،نومولود بچی کو پمز چلڈرن اسپتال کی نرسری میں منتقل کر دیا گیا ہے، بچی کے والد نے بتایا کہ بچی کا آپریشن کردیا گیا بچی کے پاوں نہیں کاٹے گئے،ڈاکٹرز بچی کی حالت کی نگرانی کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں