جمعرات 26 نومبر،آج کے دن ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔کیریئر ،ملازمت، محبت، صحت، پیسےسے متعلق اپنے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
انشاءاللہ اب حالات تیزی سے بحکم اللہ بہتری کی جانب جا رہے ہیں آپ کو اس میں بڑا فائدہ حاصل ہو سکتا ہے اگر آپ اپنی مکمل توجہ اس طرف رکھیں گے تو غور کریں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صحت کا صدقہ دیں آنکھ، کان، پٹھوں کے امراض تنگ کر سکتے ہیں اور خواتین کو بھی اپنا خاص خیال رکھنا ہو گا جو لوگ آج خاموش رہیں گے کافی بچ جائیں گے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کس طرف جا رہے ہیں اپنے قبلے کا درست تعین تو کر لیں اس طرح تو بڑا نقصان ہو جائےگا اور آپ کےلئے مشکلات کھڑی ہو سکتی ہیں اس وقت دشمن بھی حاوی ہو رہا ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
بار بار اپنی پوزیشن تبدیل نہ کریں ورنہ بہ مہنگا پڑے گا ان دِنوں آپ کو اپنے گھر پر بھی اور اولاد پر بھی توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے اس میں لاپرواہی نہ کریں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اب وقت نے نئی کروٹ لی ہے اس میں آپ کےلئے بہت کچھ ہے آپ کو چاہئے کہ تھوڑی سی توجہ دےکر اپنے لئے کوئی فائدہ اٹھا لیں آپ کو قسمت بار بار موقع نہیں دےگی۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ کسی بھی مسئلے میں تھے انشاءاللہ اب وہ آزاد ہوں گے اور مقدمے انکوائری وغیرہ سے نجات ملے گی اِس وقت مال خانہ کھلا ہے انشاءاللہ بڑا فائدہ مل سکتا ہے۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جس بھی طرف سے رکاوٹوں کا سلسلہ جاری تھا انشاءاللہ وہ فوری طور پر رُک جائے گا اور تیزی سے وہ راستہ دکھائی دے گا جس پر چل کر آگے سفر کرنا اب آسان ہو گا۔
مزید پڑھیں: آج بروز جمعرات 26 نومبر صرافہ بازار میں سونے کی تازہ ترین قیمت















