اسلام آباد( نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف کی جانب سے ٹیکس محصولات بڑھانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے جس کی وجہ سےحکومت نے آئندہ ماہ بھی تیل کی قیمت میں کمی کا عوام کو مکمل ریلیف نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیزل پر فی لیٹر 50 روپے لیوی عائد کرنے کا معاہدہ ہے جس کے تحت اگلے 2 مہینوں میں ڈیزل پر 20 روپے فی لیٹر مزید پیٹرولیم لیوی بڑھائی جائے گی جب کہ لیوی بڑھانے سے ٹیکس محصولات ہدف حاصل نہ ہوا تو سیلز ٹیکس لگایاجائے گا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ جس وجہ سے فی لیٹرڈیزل پر مکمل ریلیف دینے کی بجائےکم ریلیف دیاجائے گا۔















