ماپوتو(نیوز ڈیسک )جنوب مشرقی افریقی ملک موزمبیق میں کشتی الٹنے سے 90 افراد ہلاک اور 25 لاپتہ ہیں۔مقامی حکام کے مطابق کشتی کے حادثے میں ڈوبنے والے پانچ افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:کل تاریخ کا خطرناک ترین سورج گرہن،کن کن ممالک میں دیکھا جا سکے گا ،جانئے
بتایا جاتا ہے کہ کشتی پر 130 سے زائد افراد سوار تھے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں۔حکام کے مطابق کشتی نامپولا صوبے کے ساحلی علاقے لونگا سے نکل کر جزیرہ موزمبیق کی طرف جاتے ہوئے حادثہ کا شکار ہوئی۔
کشتی بھری ہوئی تھی۔حکام نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی کشتی ماہی گیری کی کشتی تھی تاہم اسے غلط طریقے سے مسافر کشتی میں تبدیل کیا جا رہا تھا۔حکام کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ جنوبی افریقی ممالک میں گزشتہ سال جنوری سے پھیلنے والی ہیضے کی وبا سے موزمبیق کا صوبہ نامپولا بھی شدید متاثر ہوا ہے۔ ہیضے کی وبا سے بچنے کے لیے لوگ سرزمین سے جزیرے تک پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ جنوب مشرقی افریقی ملک موزمبیق کا نام تاریخی موزمبیق جزیرے سے لیا گیا ہے جو جنوبی افریقہ کے غریب ترین ممالک میں شمار ہوتا ہے جب کہ موزمبیق جزیرہ بھی اقوام متحدہ کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہے۔