اہم خبریں

شمالی وزیرستان آپریشن، 6 دہشت گرد جہنم واصل

شمالی وزیرستان ( اے بی این نیوز    )سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے ضلع میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سے سکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے،

مزید پڑھیں :سربراہ سنی اتحاد نے خط کے حوالے سے وضاحت پیش کر دی،جانئے کیا

جب کہ ایک سپاہی زخمی بھی ہوا۔ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، جو ٹارگٹ کلنگ کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کے اغوا سمیت متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم رہے۔ علاقے میں پائے جانے والے کسی

مزید پڑھیں :اگلے ڈیڑھ، دو سال مشکل ہوں گے،نوازشریف

دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلیرنس آپریشن کیا جا رہا ہے۔ علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں :بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب 58 ارکین نےحلف اٹھا لیا

متعلقہ خبریں