لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے اگلے ڈیڑھ، دو سال مشکل ہوں گے، ہم نے پاکستان کو مشکلوں اور مصیبتوں سے نکالنا ہے۔
ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ نو منتخب ارکان اسمبلی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، بھرپور مقابلے کے بعد آپ یہاں پہنچے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنے دور میں انہوں نے بدتہذیبی کا مظاہرہ کیا، قوم اور قوم کے بچوں کو یہ چیزیں نہ سکھاؤ، سیاست ضرور کریں لیکن پاکستان اور نظام کو خطرے میں نہ ڈالیں۔
نواز شریف نے کہا کہ ہمارا پہلا دور بھی اچھا تھا، بڑے منصوبے شروع کیے، دوسرے دور میں دو تہائی اکثریت سے جیت کر آئے تھے۔
مزیدپڑھیں:مریم نوازنے ایک ماہ کا ٹاسک دے دیا
نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ تیسرے دور کے بعد ہمارے پارٹی پر ظلم ہوئے، ہمیں سسلین مافیا کہا گیا، نقصان ن لیگ اور نواز شریف کو نہیں ملک کو پہنچایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی آپ جیتے گے ان کا ایسا ہی رویہ ہوگا، جب ہماری پارٹی 2013 میں جیتی تھی اس کے بعد بانی پی ٹی آئی کے گھر گیا تھا، میں بنی گالہ گیا اور طے کیا ہم اکٹھے چلیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل 2013 کی الیکشن مہم میں بانی پی ٹی آئی گرکرزخمی ہوئے تھےتو میں ان کی عیادت کےلیے گیا تھا۔















