اہم خبریں

پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کا امکان

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان کے مختلف علاقوں میں آج 17 ستمبر کو موسم کی صورتحال میں تبدیلی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور گلگت بلتستان میں کئی مقامات پر گرج چمک، تیز ہواؤں اور بارش جبکہ خیبرپختونخوا، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں بعض مقامات پر بارش متوقع ہے۔ چند علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے جنوبی حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں بارش کے باعث موسم نسبتاً خوشگوار رہ سکتا ہے۔ پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے بھی 18 ستمبر تک بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور مشرقی بلوچستان میں بارش اور گرج چمک کے امکانات کی نشاندہی کی ہے۔

بڑے شہروں میں آج صبح اسلام آباد 22، لاہور 23، کراچی 29، پشاور 24، کوئٹہ 20، گلگت 17، مری 13 اور مظفرآباد 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے بارش کے دوران شہریوں کو احتیاط برتنے اور نشیبی علاقوں میں ممکنہ پانی جمع ہونے کی صورتحال سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
مزیدپڑھیں: وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت کون سے ملازمین قرض لینے کے اہل نہیں؟

متعلقہ خبریں