اہم خبریں

اپر چترال ، گلیشیئر پھٹنے سے متعدد افرادجاں بحق،بچہ لاپتہ، درجنوں گھر تباہ ، مال مویشی بھی بہہ گئے، الرٹ جاری

چترال(نیوزڈیسک)اپرچترال کے پہاڑی علاقے سوریج اپر چترال میں گلیشئیر پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی ۔ سیلاب میں 1 خاتون اور 1 شہری سیلاب میں بہہ گئے ۔ سیلاب سے سوریج میں 43 گھر مکمل تباہ، 15 کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ سیلاب سے 1 مسجد، 1 جماعت خانہ اور 6 دکانیں سیلاب میں بہہ گئے ،سوریج کے علاقے میں 10 سے زائد مویشی خانے ، مال مویشی سمیت سیلاب برد ہوگئے۔ وادی میں سیلاب آنے سے نظام زندگی درہم برہم ۔ دوسری جانب اپر چترال انتظامیہ کی ٹیم ، ریسکیو عملہ ، پولیس فورس امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ۔

ذرائع کے مطابق اپرچترال میں گلیشیئر پھٹنے سے سیلابی صورتحال کے باعث دو افراد جان بحق ، دو زخمی اور ایک بچہ لاپتہ ہے، تقریبا 45 گھرمکمل جبکہ متعدد کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔تفصیلات کے مطابق سوریچ تورکہو اپر چترال کا آخری دورافتادہ گاؤں ہے جہاں عینی شاہدین کے مطابق پہلے زور دار دھماکہ کی آواز سنی گئی، جس کے بعد لوگ محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو گئے ، تاہم سیلاب میں 80فیصد علاقے کو نقصان پہنچا ہے۔کھڑی فصلیں ، باغات اور درجنوں مویشی سیلاب میں بہہ گئے ہیں ، ایک خاتون سمیت دو افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں مقامی رضاکاروں نے ملبے سے نکال کر سپردِ خاک کر دیا ،

سیلاب کی زد میں اکر دو افراد زخمی اور ایک بچہ لاپتہ ہے۔ اپر چترال انتظامیہ کی طرف سے امدادی ٹیمیں اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں علاقے کی طرف روانہ کردی گئی ہے ، جبکہ ریسکیو 1122اور آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ کے والنٹیئرز موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ عدنان نے ابتدائی طور پر دو افراد کے جاں بحق ہونے اور35گھروں کو نقصان پہنچنے کی تصدیق کردی۔

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں گرمی کی شدت میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے جس کے باعث گلیشئیر کے پگھلنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے متعدد واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس سے قبل گلیشیئر کے نیچھے کھڑے دو سیاح اس وقت جان کی بازی ہار گئے جب گلیشیئر کا ایک حصہ پگھلنے سے گر گیا۔ جس کے بعد متعلقہ حکام نے ایک ایڈوائزری جاری کی جس میں سیاحوں کو گلیشیئر کے قریب جانے سے احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی۔

آزادکشمیر ،گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں گرج چمک کیساتھ بارش، 6اگست سلسلہ جاری رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات

متعلقہ خبریں