اہم خبریں

پاکستان کے موسم کی تازہ ترین رپورٹ، بارشوں کے بارے اہم پیشگوئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں کے بعد موسم میں بتدریج بہتری آنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 18 ستمبر سے ملک میں مون سون کی سرگرمی کم ہونے کے بعد بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے ، تاہم بالائی علاقوں میں کہیں کہیں بارش اور گرج چمک کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

یبر پختونخوا: بالائی اضلاع، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام اور مانسہرہ سمیت بعض علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور کہیں کہیں بارش و گرج چمک کا امکان ہے۔

پنجاب: راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم، سیالکوٹ اور ملحقہ علاقوں میں کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے، جبکہ بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد: دارالحکومت اور گردونواح میں جزوی ابرآلود موسم کے ساتھ کہیں کہیں بارش اور گرج چمک متوقع ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر: مختلف علاقوں میں بارش کے امکانات برقرار ہیں، خاص طور پر بالائی اور پہاڑی علاقوں میں موسم نسبتاً ٹھنڈا اور ابرآلود رہ سکتا ہے۔

سندھ: بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم بدین، تھرپارکر اور عمرکوٹ میں کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔ کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تقریباً 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ہے۔

لوچستان: بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم مشرقی بلوچستان کے بعض اضلاع میں کہیں کہیں بارش اور گرج چمک ہو سکتی ہے۔

دریاؤں کی صورتحال

محکمہ موسمیات کے فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق ملک کے بڑے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کی سطح پر ہے، جبکہ آئندہ دنوں میں بیشتر ملک میں خشک موسم متوقع ہے۔

اہم ہدایت: پہاڑی علاقوں میں سفر کرنے والے شہری بارش، تیز ہواؤں اور ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ کے دوران احتیاط کریں۔ مجموعی طور پر موجودہ بارشی سرگرمی آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں میں کم ہونے کی توقع ہے۔
مزیدپڑھیں: بھارت کے ابھیشیک شرما نے افغانستان کیخلاف 30 گیندوں پر سینچری بناڈالی

متعلقہ خبریں