اسلام آباد (اے بی این نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آج بروز ہفتہ 19 ستمبر 2026 ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ میدانی علاقوں میں درجہ حرارت بلند رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ مری، گلیات اور ملحقہ علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہ سکتا ہے۔
نجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ تاہم خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کا امکان موجود ہے۔
سندھ کے بیشتر علاقوں میں گرم اور خشک موسم متوقع ہے، جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہ سکتا ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور بعض مقامات پر جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق 19 سے 25 ستمبر کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مجموعی طور پر خشک موسم متوقع ہے، جبکہ بڑے دریاؤں کے بہاؤ کے معمول کے قریب رہنے کا امکان ہے۔
لاہور کی آج کی صورتحال: صبح کے وقت درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
مزیدپڑھیں: پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتیں، مختلف برانڈز کے نئے ریٹس جاری















