اسلام آباد میں بارش سے موسم خوشگوار، بالائی علاقوں میں بارش ، پہاڑوں پر برفباری کا امکان

اسلام آباد(نیوزڈیسک) گزشتہ رات بارش کے بعد اسلام آباد اورخیبر پختونخواہ میں  موسم خوشگوار ہوگیا ۔ جبکہ درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔اسلام آباد میں جمعہ کے اوائل میں ہلکی بارش سے درجہ حرارت میں کمی آگئی۔

دارالحکومت میں درجہ حرارت 25 سے 27 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ تاہم مزید بارش جاری رہنے کی توقع نہیں ۔راولپنڈی، مری، چکوال اور جہلم سمیت پنجاب کے بالائی علاقوں میں بھی بارش ہوئی جس سے درجہ حرارت میں مسلسل اضافے سے نجات ملی۔خیبرپختونخوا، ہری پور، ایبٹ آباد، سوات، چترال، دیر اور مالم جبہ میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں دن کے آخر میں برفباری ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بالاکوٹ، برفانی گلیشیئر گرنے سےوادی کاغان میں درجنوں ہوٹل دب گئے

بارش سے صوبے میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوئی، سب سے کم درجہ حرارت دیر اور مالم جبہ میں 10 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔جی بی میں گلگت، استور اور ہنزہ اور آزاد جموں و کشمیر کے مظفرآباد اور راولاکوٹ میں دن بھر بارش اور برفباری کی توقع ہے۔دریں اثنا، سندھ اور بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے اور درجہ حرارت 30 ڈگری تک بڑھنے کا امکان ہے۔کراچی میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ سکھر میں درجہ حرارت 39 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔