بالاکوٹ، وادی کاغان میں درجنوں ہوٹل دب گئے

بالاکوٹ(نیوزڈیسک)برفانی گلیشیئر گرنے سے کاغان کے سیاحتی مقام جھیل سیف الملوک جانے والی سڑک پر واقعہ متعدد ہوٹل ملبے تلے دب گئے، شدید برف کے باعث ہوٹلز کے تمام راستے بند ہونے کے باعث سرکاری مشینری سمیت ریسکیو کی رسائی بروقت ممکن نہ ہوسکی ۔ تاہم ہوٹل اور راستے بند ہونے کی وجہ سے کسی جانی نقصان کا اندیشہ نہیں ۔بعض ہوٹلوں کی عمارتوں کو نقصان بھی پہنچنے کی اطلاعات ۔

ڈی جی کاغان ڈیوویلپمنٹ اتھارٹی حکام کے مطابق برفباری کے باعث ناران کاغان کے راستے بند ہیں ، گلیشیئر گرنے سے نقصانات کا تاحال پتہ نہیں چل سکا جب تک مذکورہ علاقے میں سرکاری مشینری کی رسائی نہیں ہوتی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

شبیر خان کا کہنا ہے کہ ڈی اے کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا گیا، نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے، متاثرین کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔محمد بشیر خان نے کہا کہ ناران روڈ بحال ہونے کے فوری بعد متاثرہ افراد کی بحالی میں مدد کریں گے ، ناران میں درجنوں ہوٹلز کے گلیشئر کی زد میں آکر تباہ ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔