مری، گلیات ، آزادکشمیر ، گلگت بلتستان میں بارش، پہاڑوں پر برفباری کا امکان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہےگا،مری اورگلیات میں آندھی کےساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔ جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔

اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے کیساتھ آندھی اور بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کےمطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور بارش متوقع جبکہچترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، کوہستان ،شانگلہ، باجوڑ، کرک، خیبر پشاور ،مردان اور کوہاٹ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود ،راولپنڈی ،اٹک ،چکوال، سرگودھا، لاہور ،فیصل آباد، بھکر اور لیہ میں بادل برسنے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود ،متعدد مقامات پر بارش کا امکان ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔