اہم خبریں

رمیز راجا کاپینشن کے حصول کیلئے پی سی بی سے رابطوں کا انکشاف

لاہور(نیوزڈیسک)سابق چیئرمین رمیز راجا کے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے رابطہ کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ رمیز راجا نے پینشن کے حصول کے لیے پی سی بی حکام سے رابطہ کیا ہے اور 60 سال سے اوپر عمر ہونے پر پینشن لینے والے کرکٹرز کی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست کی ہے۔پی سی بی حکام نے ان کی خواہش پورا کرنے کے لیے ان کا نام اس لسٹ میں شامل کرلیا ہے تایم پینشن ادائیگی کو کوڈ آف کنڈیکٹ پر دستخط کرنے سے مشروط کردیا ہے۔کوڈ آف کنڈیکٹ کے تحت ان دستاویزات پر دستخط کرنے کے بعد پینشن لینے والا کرکٹر بورڈ پر تنقید نہیں کرسکتا۔

متعلقہ خبریں