راولپنڈی (اے بی این نیوز)راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں سری لنکا کی ٹیم 446 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن سری لنکا کی جانب سے دھننجیا ڈی سلوا اور کوشل مینڈس نے کھیل کا آغاز کیا۔
چوتھے دن کے ابتدا میں ہی سری لنکا کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور پوری ٹیم 446 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، مہمان ٹیم کو پہلی اننگز میں 12 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔
سری لنکا کی طرف سے دھننجیا ڈی سلوا 167 اور کوشال مینڈس 119 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ثاقب خان نے 7، محمد عباس نے 2 اور رضا اللّٰہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم نے پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔
پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے 93، عرفات منہاس نے 52 اور غازی غوری نے 48 رنز بنائے، ڈیبیو کرنے والے طیب عارف نے 57 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ محمد طحہٰ نے 51 اور بابر اعظم نے 50 رنز بنائے۔
سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے 4 کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں، جن میں طیب عارف، محمد طحٰہ، عرفات منہاس اور ثاقب خان شامل ہیں۔
مزیدپڑھیں: ثانیہ مرزا نے خاموشی توڑ دی، زندگی میں کسی مرد کی موجودگی سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا















