کراچی (اے بی این نیوز) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی نجی زندگی اور مستقبل میں کسی نئے رشتے سے متعلق جاری قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ اس وقت ان کی زندگی میں کوئی مرد موجود نہیں اور مستقبل کے حوالے سے بھی وہ کچھ نہیں کہہ سکتیں۔
تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا اپنی قریبی دوست اور معروف فلمساز فرح خان کے ہمراہ ایک ٹاک شو میں شریک ہوئیں، جس کی میزبانی بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا اور انگد بیدی کر رہے تھے۔دورانِ گفتگو میزبانوں نے ثانیہ مرزا سے ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں سوال کیا اور پوچھا کہ کیا انہیں کسی نے کافی پر ملاقات کی پیشکش کی ہے؟
اس سوال کے جواب میں ثانیہ مرزا نے بتایا کہ ان کے مرد دوست اکثر انہیں اپنے ساتھ گھومنے پھرنے اور سفر کرنے کی دعوت دیتے ہیں، تاہم وہ ان سب کو صرف دوست سمجھتی ہیں۔اس موقع پر فرح خان نے بھی دلچسپ انکشاف کیا کہ ان کے بعض دوست اکثر فون کرکے پوچھتے ہیں کہ کیا ثانیہ مرزا واقعی سنگل ہیں اور کیا ان کی زندگی میں کوئی شخص موجود نہیں؟اس پر ثانیہ مرزا نے دوٹوک انداز میں کہا کہ ’’میری زندگی میں کوئی مرد نہیں ہے اور مجھے نہیں معلوم کہ مستقبل میں کوئی آئے گا یا نہیں۔‘‘
ثانیہ مرزا کے اس بیان کے بعد ان کی نجی زندگی ایک بار پھر خبروں اور سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد سے ثانیہ مرزا کی ذاتی زندگی کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں سامنے آتی رہی ہیں۔یاد رہے کہ ثانیہ مرزا کا شمار بھارت کی کامیاب ترین ٹینس کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔
نہوں نے 2023 میں پروفیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ اپنے شاندار کیریئر کے دوران انہوں نے خواتین کے ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز مقابلوں میں مجموعی طور پر 6 گرینڈ سلیم ٹائٹلز جیتے۔
مزیدپڑھیں: شارجہ کے حکمران کا شہریوں کے لیے بڑا ریلیف، شادی اور فرنیچر گرانٹ 60 ہزار درہم ہوگئی















