اہم خبریں

آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم بھی نامزد

دبئی(نیوزڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلئیر آف دی منتھ (دسمبر 2022) کیلئے تین ناموں کا اعلان کردیا۔آئی سی سی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ پلئیر آف دی منتھ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور انگلینڈ کے ہیری بروکس شامل ہیں۔سال 2022 میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے بابراعظم نے دسمبر میں 4 ٹیسٹ میچز کے دوران 65.37 پر 523 رنز بنائے۔اس سے قبل بھی بابراعظم دو بار آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ کا ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔ویمنز پلئیر آف دی منتھ کے لیے آئی سی سی نے سوزی بیٹس، چارلین ڈین اور ایشلے گارڈنر کو نامزد کیا ہے۔

متعلقہ خبریں