اہم خبریں

نیوزی لینڈ کی ون ڈے ٹیم کا اسکواڈ کراچی پہنچ گیا

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کیخلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کھیلنے کیلئے نیوزی لینڈ کی ون ڈے ٹیم کا اسکواڈ کراچی پہنچ گیا،سیریز 9 جنوری سے کراچی میں شروع ہوگی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کیخلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کھیلنے کے لیے نیوزی لینڈ کی ون ڈے ٹیم کا اسکواڈ کراچی پہنچ گیا،نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے 5 کھلاڑی دبئی کے راستے امارات ایئر لائن کی پرواز ای کے 600 سے کراچی پہنچے ہیں، ان کا کراچی ایئر پورٹ پر حکام نے استقبال کیا۔کیوی کھلاڑیوں کو خصوصی حفاظتی انتظامات کے تحت ہوٹل پہنچایا گیا۔نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان آج متوقع ہے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مابین ون ڈے سیریز 9 جنوری سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو گی۔

متعلقہ خبریں