اہم خبریں

کراچی ٹیسٹ کا چوتھا روز، پاکستانی ٹیم 408 رنز بنا کرآوٹ،کیوی ٹیم کو 41 رنز کی برتری حاصل

کراچی( نیوز ڈیسک)کراچی ٹیسٹ کا چوتھا روز، پاکستانی ٹیم 408 رنز بنا کرآوٹ،کیوی ٹیم کو رنز کی برتری حاصل ہوگی،پاکستان کی طرف سے سعود شکیل نے 125رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگزمیں 408رنزبنا کرآؤٹ ہوگئی، کیوی ٹیم کو پہلی اننگزمیں 41 رنزکی برتری مل گئی۔کراچی میں کھیلے جارہے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھےروزپاکستان نے اپنی پہلی اننگز 407 رنز 9کھلاڑی آؤٹ سے آگےبڑھائی ، سعود شکیل 124 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے جبکہ ابرار احمد نے ابھی اپنا کھاتا کھولنا تھا۔سعود شکیل نے اش سودی کے پہلے ہی اوور کی پانچویں گیند پر سنگل لے کر ابرار احمد کو دیا لیکن ابرار احمد بغیر کوئی رن بنائے ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔اس طرح پاکستانی ٹیم 408 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور نیوزی لینڈ کو پہلی اننگز میں 41 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 449 رنز اسکور کیے تھے۔پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے 125رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی جبکہ امام الحق 83 اور سرفراز احمد 78 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اس کے علاوہ آغا سلمان نے 41 ، کپتان بابر اعظم نے 24، شان مسعود نے 20 اور عبداللہ شفیق نے 19 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے اش سودھی اور اعجاز پٹیل نے 3،3 اور ڈیرل مچل ، ٹم ساؤتھی اور میٹ ہینری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ پاکستان کا ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔

متعلقہ خبریں