اسلام آباد یونائیٹڈ کا پی ایس ایل شاندار کامیابی فلسطین کے نام کر نے کا اعلان

اسلام آباد (نیوزڈیسک)اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل 9 میں اپنی شاندار کامیابی فلسطین کے نام کر دی۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں فتح کا جشن اپنی فتح فلسطینی پرچم لہرا کر منایا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم کے کھلاڑیوں نے جیت کے بعد فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور فائنل کیلئے کھچا کھچ بھرے اسٹیڈیم کا مکمل چکر لگایا۔ٹیم نے سٹیڈیم میں موجود شائقین کے ساتھ نعرے لگا کر اپنی فتح فلسطین کے نام کی۔ٹیم کے کھلاڑیوں کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹ کیا گیا تھا اور ملک بھر میں بہت سے لوگوں نے اسے سراہا تھا کیونکہ پی ایس ایل 9 میں جھنڈا لانے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

@mr_hamxay Islamabad United Celebrates Victory With Palestine Flags”????????????❤️Best Ever Winning Celebration????????Islamabad United Not Only Win Psl9 They Are Winning Billions Of Hearts With This Gesture????????????????#mytrend766 #hamxayfam #hamxayfam #hamxay766 #viralvideo ♬ original sound – kurd????????فلسطين????????✅????????????????


متعدد لوگوں کی اس حوالے سے شکایات تھیں کہ انہیں فلسطینی جھنڈا لہرانے کی اجازت نہیںتاہم اسلام آباد یونائیٹڈ نے ریگولیشن 20 اوورز کی آخری گیند پر 160 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے تیسری بار پی ایس ایل ٹرافی جیت لی۔انہوں نے محمد رضوان کی قیادت میں ملتان سلطانز کے خلاف میچ جیتا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ستاروں کی روشنی میں آج بروز منگل19مارچ 2024 آپ کا دن کیسا رہے گا ؟؟