عبدالرزاق کی پاکستان کرکٹ سلیکشن کمیٹی میں شرکت متوقع

لاہور(نیوزڈیسک)سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کو پاکستان کرکٹ سلیکشن کمیٹی میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

نجی‌ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عبدالرزاق نے ذمے داریاں سنبھالنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، پی سی بی جلد سلیکشن کمیٹی کا اعلان کرے گا۔