لاہور(اے بی این نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان شیڈول دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے پاکستان ٹیسٹ سکواڈ میں مزید چار کھلاڑیوں کو شامل کر لیا گیا۔
پی سی بی کے مطابق فاسٹ بولر عامر جمال سمیت علی شبیر، ثاقب خان اور محمد طیب عارف کو پاکستان ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ علی شبیر، ثاقب خان اور محمد طیب عارف پاکستان نیشنل ٹیم میں پہلی دفعہ سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔
علی شبیر، ثاقب خان اور محمد طیب سری لنکا کے خلاف پریکٹس میچ میں پیٹرنز سکواڈ کا حصہ تھے۔
پی سی بی کے مطابق علی عثمان اور عبداللہ فضل کو ٹیسٹ سکواڈ سے ریلیز کردیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 9 نومبر سے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہورہا ہے جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 17 نومبر سے قذافی سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔
سری لنکا کے خلاف پاکستان کا 16 رکنی سکواڈ بابراعظم کی قیادت میں عامر جمال، علی شبیر، عرفات منہاس، اذان اویس، محمد عباس، محمد غازی غوری، محمد سلیمان، محمد طحہٰ، محمد طیب عارف، رضا اللہ، سعد بیگ، سلمان علی آغا، سمیر منہاس، ثاقب خان اور سعود شکیل پر مشتمل ہوگا۔
مزیدپڑھیں: انڈر 19 ایشیا کپ،بھارت کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ















