عالمی شہرت یافتہ کیفی خلیل اس مقام تک کیسے پہنچے سچ بتا کر چاہنے والوں کے دل جیت لیے

کراچی(نیوز ڈیسک) کیفی خلیل نے کہا کہ ابتدائی کیرئیر میں پہلی پرفارمنس کیلئے تقریباً ڈیڑھ گھنٹا پیدل سفر طے کیا۔تفصیلات کے اپنے انٹرویو میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار کیفی خلیل نے کہا کہ ابتدائی دنوں میں بڑی محنت کرنا پڑی ، موسیقی کا اس قدر شوق ہے کہ ان کا اوڑھنا بچھونا موسیقی ہی ہے، انہوں نے پہلا سیکنڈ ہینڈ گٹار اپنی کمائی سے 1500 روپے میں خریدا تھا۔کیفی ماضی کے مشہور گٹاریسٹ عامر زکی سے گٹار سیکھنے کی جستجو میں لیاری سے زم زما ان کے اسکول جایا کرتے تھے کیونکہ وہاں موسیقی کا شوق رکھنے والوں کو مفت میں گٹار سِکھایا جاتا تھا۔انہوں نے بتایا ’میڈ‘ اسکول کی گاڑی انہیں کھارا در تک پک کرنے کے لئے آتی تھی ، کرائے کے پیسے نہ ہونے کے باعث وہ لیاری سے کھارا در تک پیدل سفر کرتے تھے پھر وین انہیں اسکول تک پہنچاتی تھی۔