تاریخ میں پہلی بار سعودی حسینہ مس یونیورس کے مقابلے میں حصہ لیں گی

ریاض (نیوز ڈیسک ) تاریخ میں پہلی بار سعودی ماڈل دنیا کی خوبصورت ترین خاتون کا انتخاب کرنے والے امریکی ملٹی نیشنل ادارے ’مس یونیورس‘ مقابلے میں حصہ لیں گی،خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 27 سالہ ماڈل رومی القحطانی پہلی بار میکسیکو میں ہونے والے سالانہ مقابلہ حسن
مزید پڑھیں:پاکستان ریلوے کو ایک کروڑ روپے سے زائد ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

مس یونیورس 2025‘ میں سعودی عرب کی نمائندگی کر کے تاریخ رقم کرنے والی ہیں۔رومی القحطانی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خبر کی تصدیق کی،انہوں نے سعودی عرب کے پرچم کے ساتھ تصاویر شئیر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا کہ میں مس

یونیورس 2024 کے مقابلے میں حصہ لینے پر فخر محسوس کر رہی ہوں، مس یونیورس میں پہلی بار کوئی ماڈل سعودی عرب کی نمائندگی کرے گی ‘ریاض میں تعلق رکھنے والی ماڈل ماضی میں کئی مقابلوں میں حصہ لے چکی ہیں ،وہ ماضی میں مس عرب، مس پلینٹ، مس مڈل ایسٹ سمیت

متعدد دیگر مقابلوں میں مملکت کی نمائندگی کرچکی ہیں،انکے انسٹاگرام پر 10 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں،مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے سعودی عرب کی ثقافت اور ورثے کو فروغ دینے کی اپنی خواہش کو اجاگر کیا۔