پاکستان ریلوے کو ایک کروڑ روپے سے زائد ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

کراچی(نیوز ڈیسک )کراچی کی مقامی عدالت نے بدھ کو پاکستان ریلوے کو ایک کروڑ روپے سے زائد ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔تفصیلات کے
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کواسلام آباد میں جلسے کی اجازت

مطابق عدالت نے یہ حکم ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے جاوید اقبال کے ورثاء کی جانب سے معاوضے کی ادائیگی کے کیس میں جاری

کیا۔عدالت نے یہ حکم مہلک حادثات ایکٹ 1855 کے تحت دیا۔واضح رہے کہ دھرکی کے قریب ملت اور سرسید ایکسپریس کے درمیان

تصادم ہوا تھا جس میں ٹرین حادثے میں 50 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے جاوید اقبال کے ورثاء نے معاوضے کی ادائیگی کے لیے کراچی کی مقامی عدالت سے رجوع کر لیا۔