چیٹ جی پی ٹی کی مقبولیت میں اضافہ ،ایلون مسک آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی بنانے کا سوچنے لگے

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی اور ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک اب آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی بنانے کا سوچنے لگے ۔ تفصیلات کے مطابق ویسے تو ایلون مسک ہمیشہ سے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے خطرات کے حوالے سے آواز اُٹھاتے رہے ہیں،لیکن انہوں نے چیٹ جی پی ٹی کے مقابلے میں آنے کے لیے پلیٹ فارم بنانے کی سوچنے لگے ہیں، اس کمپنی کے بارے میں اعلان کسی بھی کرسکتے ہیں ،اس کے لیے انہوں نے 2 افراد کو نوکری پر بھی رکھ لیا ہے۔ انہوں نے اپنی توجہ اے آئی لینگویج ماڈل مرکوز رکھے ہوئے ہیں۔