یورپی کمپنیوں کی پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی موثر حکمت عملی کے تحت یورپی کمپنیوں نے پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
مزید پڑھیں: اذلان شاہ ہاکی کپ: آج پاکستان ملائیشیا کے خلاف پہلا میچ کھیلے گا
تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تحت قائم کیے گئے نیشنل انکیوبیشن سینٹرز سے گریجویشن کرنے والے اسٹارٹ اپس نے غیر ملکی آئی ٹی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کرنا شروع کردیا ہے۔

ایک یورپی سافٹ ویئر کمپنی نے کراچی میں ڈیٹا سینٹر قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔